غزہ17ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انتہا پسند تنظیم حماس نے اتوار سترہ ستمبر کو کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی کا انتظام محمود عباس کی قیادت میں قائم نمائندہ حکومت کے حوالے کرنے اور الفتح کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہے۔ الفتح اور حماس مصری دارالحکومت میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تبدیلی کی اطلاع حماس کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے دی گئی۔ فلسطینی تنظیم نیاس ای میل میں مطلع کیا ہے وہ اپنی متنازعہ انتظامی کمیٹی تحلیل کر دے گی لہذاٰ محمود عباس کی ایڈمنسٹریشن، اِس ساحلی پٹی کا کنٹرول فوری طور پر سنبھال لے۔ انتہا پسند فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ پٹی کا انتظام سن 2007 سے زبردستی سنبھال رکھا ہے۔